انتخابات کے موقع پر حملوں کا خطرہ‘ ایک ہزار مجاہدین سرحد پار تیار بیٹھے ہیں‘ بھارت کا نیا شوشہ

بدھ 2 اپریل 2014 04:38

نئی دہلی‘ سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء) بھارتی خفیہ اداروں نے انتخابات کے دوران مجاہدین کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہزار مجاہدین اس مشن کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور برف پگھلنے کیساتھ ہی سرحد عبور کرلیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کو پیش کردہ تازہ رپورٹ میں خفیہ اداروں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قائم 17تربیتی مراکز میں تقریباً ایک ہزار مجاہدین جدید اسلحہ اور گولہ بارود کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تربیت یافتہ مجاہدین انتخابات کو ناکام بنانے کیلئے کنٹرول لائن عبور کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور برف پگھلنے کیساتھ ہی وہ دراندازی کریں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں پانچ جبکہ دیگر پانچ اضلاع میں بھی تربیتی مراکز موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :