حکومت طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے سست روی کا شکار ہے، پروفیسر ابراہیم ،حکومت طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردے تو خوش آئندہ ہوگا،گفتگو

بدھ 2 اپریل 2014 04:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)طالبان کمیٹی کے رہنماپروفیسر ابراہیم نے کہا کہ اگر حکومت طالبان کے عسکری قیدیوں کی رہائی سے متعلق اعلان کر دے تو یہ بڑا خوش آئند اقدام ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پروفیسر ابراہیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے لیکن فریقین کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لئے مکمل کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اقدامات سست روی کا شکار ہیں ۔اگر حکومت طالبان کے عسکری قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دے تو یہ بڑا خوش آئند اقدام ہوگا اور اس سے مزید خوشگوار ماحول بن جائے گا ۔پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ حکومت جو بھی اقدامات کرے گی اس کے تناظر میں طالبان بھی اپنا ردعمل پیش کریں گے ۔