افغانستان، خود کش جیکٹ پھٹنے سے چھ طالبان کمانڈر ہلاک ، طالبان کمانڈر خود کش حملہ آور کو تیار کررہے تھے اچانک دھماکہ ہوگیا ،صوبہ فریاب میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد ،افغان انٹیلی جنس حکام

بدھ 2 اپریل 2014 04:13

کابل( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء ) افغانستان میں اچانک خود کش جیکٹ پھٹنے سے چھ طالبان کمانڈر ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ لوگر کے ضلع کڑک میں اس وقت رونما ہوا جب طالبان کمانڈرز حملے کے لیے ایک خود کش حملہ آور کو تیار کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خود کش حملہ آور اور قرب و جوار میں موجود تمام طالبان کمانڈرز ہلاک ہوگئے ادھر افغان انٹیلی جنس حکام نے صوبہ فریاب میں ایک آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے بڑے حملے کا منصوبہ ناکام بنالیا ہے ۔