شمالی کوریا نے مزید میزائل تجربے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں،جنوبی کوریا

بدھ 2 اپریل 2014 04:15

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل تجربے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ شمالی کوریا شمال مشرقی خطے میں واقع تنصیب سے چوتھے میزائل تجربے کے لئے تیار ہے ۔وزارت دفاع کے ترجمان کیم مانن سیوک کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کے سلسلے میں شمالی کوریا نے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ہیں۔