دہشت گردوں کیساتھ تعلق کا الزام‘ سری لنکن حکومت نے 16 اوورسیز گروپوں پر پابندی عائد کردی

بدھ 2 اپریل 2014 04:15

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء) سری لنکن حکومت نے دہشت گردوں کیساتھ تعلق کے الزام میں16 اوورسیز گروپوں پر پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر یووان وائیگا سوریا نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1373 کے تحت تامل ٹائیگر سمیت 16 اوورسیز گروپوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پابندی عائد کئے جانے والے دیگر گروپوں میں گلوبل تامل فورم‘ برطانوی تاملز فورسز اور تامل ایلدم بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تمام گروپوں پر الزام ہے کہ وہ بیرون ملک دہشت گردوں کیساتھ مل کر سری لنکا کے شمالی علاقوں میں دوبارہ سرگرم ہونے کیلئے کوشاں ہیں۔