فرانس ، مانوئل والَس وزیر اعظم بنا دئیے گئے

بدھ 2 اپریل 2014 04:16

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے وزیر داخلہ مانوئل والَس کو وزیر اعظم مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ اتوار منعقد ہوئے میونسپل الیکشن میں سوشلسٹ پارٹی کی ناقص کارکردگی کے بعد اولانڈ نے یہ فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز فرانسیسی صدر نے ایک نشریاتی خطاب میں کہا کہ اْنہیں عوام کا پیغام مل گیا ہے، جو کافی واضح ہے۔ کابینہ میں ردو بدل کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ یک نئے باب کا آغاز کیا جائے۔ صدر اولانڈ کے بقول اکاون سالہ مانوئل والَس ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے سے متعلق نئی پالیسیوں کے ایک پیکچ کی سربراہی کریں گے۔