امریکہ،لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 24ہوگئیں ، 22افراد تاحال لاپتہ

بدھ 2 اپریل 2014 04:17

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)ریاست واشنگٹن میں خوفناک المیے کے ایک ہفتے سے زائد عرصے کے بعد زبردست پہاڑی تودہ گرنے کے واقعہ میں ہلاک ہونیوالوں کی مصدقہ تعداد گزشتہ روز بڑھ کر 24ہوگئی ہے جبکہ 22افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ہلاک ہونیوالوں کی آخری سرکاری تعداد اتوارکو 21ہلاک اور 30لاپتہ تھی ۔حکام نے گزشتہ روز دیر گئے ایک بریفنگ میں بتایا کہ مزید تین افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں تاہم ان کو سرکاری تعداد کی گنتی میں اس وقت تک شام نہیں کیا جائے گا جب تک ملک کے میڈیکل ایگزامینر کے دفتر ان کی شناخت نہیں کرلیتا ۔

ہلاک شدگان میں سے 18کی شناخت کرلی گی ہے ، یہ بات سنو ہومشن کاؤنٹی کے حکام نے بتائی ہے ۔ریاست واشنگٹن کے گورنر جے السنلی نے دریں اثناء صدر باراک اوبامہ سے کہا ہے کہ سنو ہومشن کاؤنٹی میں المیے کا اعلان کیا جائے کہ پہاڑی تودہ گرنے سے متاثرہ کاروباری افراد ، گھر اور افراد وفاقی امدادی پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے وفاقی ایمرجنسی اعلان سے ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی ایف ای ایم اے سمیت سپیشلائزڈ پرسانل اور وفاقی ڈیزاسٹر ٹیم کی راہ ہموارہو گئی تھی۔

سٹیل سے ساٹھ میل (95کلومیٹر) کے فاصلے پر واقع دیہی قصبے کے درجنوں مکانات 24مارچ کو گرنے والے زبردست پہاڑی تودے کی زد میں آکر مٹ گئے ، یہ المیہ اس قدر شدید تھاکہ ایک شاہراہ کا ایک حصہ تباہ ہوگیا ۔امدادی کارکن ایک ہفتے سے زائد عرصے سے انتہائی کٹھن حالات میں برسرپیکار ہیں ، بعض مقامات پر مٹی اس قدر پتلی تھی کہ امدادی کارکنوں کو خود بھی نکلے جانے سے بچانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :