اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیئے، ہفتے میں جواب طلب

بدھ 2 اپریل 2014 04:11

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو بیورو کریٹس کی ترقی بارے عدالت کے جاری کردہ حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور ان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا ہے ۔ چیف جسٹس انور کانسی نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے یہ حکم ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سہیل طارق کی درخواست کی درخواست پر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ چیئرمین بورڈ نے ان کا حق مارتے ہوئے دو دیگر افراد کو میرٹ سے ہٹ کر ترقی دی تھی ان کے وکیل سیف الرحمان نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے حکم امتناعی کے باوجود چیئرمین نے اٹھار ہ فروری کو دونوں افسران کو چارج دیدیا ہے جو عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی ہے اس لئے چیئرمین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے س پر عدالت نے مذکورہ چیئرمین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا ہے ۔