کراچی، اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 83500 ملین روپے شامل کر دئیے

بدھ 2 اپریل 2014 04:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 83500 ملین روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت 3 روز کے لئے بینکنگ سسٹم میں 83500 ملین روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی 10.11 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 143500 ملین روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 17 بولی دہندہ نے اپنی بولی دی جس میں سے 3 بولی دہندہ کی پیشکشوں کو منظور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :