ٹی 20ورلڈکپ، شاہین کالی آندھی کی لپیٹ میں پروازبھول گئے ،اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیدی ،پوری ٹیم 82رنزپرڈھیرہوگئی،ڈووائن براووٴمردمیدان قرارپائے ،ویسٹ انڈیز سیمی فائنل میں پہنچ گیا ،سری لنکا سے سامنا ہوگا

بدھ 2 اپریل 2014 04:08

میرپور،بنگلہ دیش (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اپریل۔2014ء)شاہین کالی آندھی کی لپیٹ میں پروازبھول گئے ،ویسٹ انڈیزکے 166رنزکے جواب میں پاکستانی کھلاڑیوں کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح جھڑتی رہیں اورہدف کاایک پہاڑبن گیا،پوری ٹیم 82رنزپرڈھیرہوگئی ،ویسٹ انڈیزنے میچ میں 84رنزسے فتح حاصل کرلی،ڈووائن براووٴمردمیدان قرارپائے ۔3اپریل کوسری لنکااورویسٹ انڈیزمدمقابل ہوں گے ،پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیزنے ٹاس جیت کربیٹنگ کاآغازکیاتوابتداء میں پاکستانی باوٴلروں نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور13.5اوورمیں 81رنزپرپانچ کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ،تاہم ڈاووائن براوواورڈیرن سمی نے ویسٹ انڈیزکی ڈوبتی کشتی کوسہارادیااورآخری اوورمیں پاکستان باوٴلروں کی پٹائی کردی ،ڈووائن براوو46رنزبناکررن آوٴٹ ہوئے اورویسٹ انڈیزنے 20اوورمیں 6وکٹوں کے نقصان پر166رنزبنائے ،ڈیرن سمی نے 42،سمنزنے 31اورسیمیوکلزنے 20رنزبنائے ،محمدحفیظ ،سہیل تنویر،ذوالفقاربابراورشاہدخان آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی عمرگل نے 2اوورمیں 29اورسعیداجمل نے 4اوورمیں 41رنزدیئے ،167رنزکے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی گیندپرگرگئی اورابھی ایک ہی رن بناتھاکہ کامران اکمل بھی بغیرکوئی رن بنائے احمدشہزادکے پیچھے پیچھے پویلین لوٹ گئے اورابھی صرف9رنزہی بنے تھے کہ عمراکمل بھی ایک ہی رن بنانے کے بعدواپس لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

شعیب ملک بھی زیادہ دیروکٹ پرٹک نہ سکے اور2رنزبنانے کے بعدسٹمپ ہوگئے ،پاکستان کاسکور37رنزبناکرآوٴٹ ہوگئے ،صہیب مقصودبھی 18رنزبنانے کے بعدہمت ہارگئے ،74پرپاکستان کی ساتویں وکٹ گری جب سہیل تنویر14رنزبناکرآوٴٹ ہوگئے ۔شاہدخان آفریدی 18رنزبناکرآوٴٹ ہوئے اورپاکستان کی پوری ٹیم 17اوورمیں 82رنزپرڈھیرہوگئی ۔ویسٹ انڈیزکے بدری نے 10رنزکے عوض 3،سنیل نارائن نے 16رنزکے عوض 3سنتوکی اوررسل نے 2،دووکٹیں حاصل کیں ۔میچ میں بہترین کارکردگی پرڈووائن براووکومین آف دی میچ قراردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :