سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زیربرگ کی گذشتہ سال حصص کی فروخت کے نتیجے میں 3.3 ارب ڈالر کی کمائی

جمعرات 3 اپریل 2014 05:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زیربرگ نے گذشتہ سال حصص کی فروخت کے نتیجے میں 3.3 ارب ڈالر کی کمائی کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فیس بک کے حصص کی عام لوگوں کے لیے دستیابی کی وجہ سے مارک زکربرگ کے پاس اسٹاک کی فراہمی کے اختیارات ختم ہو گئے تھے۔زیربرگ کو انکم ٹیکس کے بل کی ادائیگی میں مدد کے لیے چھ کروڑ حصص دیے گئے تھے۔

سال 2013 میں ان کی بنیادی تنخواہ ایک ڈالر تک پہنچ گئی تھی جو دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہوں جیسا کہ گوگل کے لیری پیج اور ایپل کے سٹیو جابز کے برابر تھی۔انہیں مجموعی طور پر گذشتہ سال 653165 ڈالر ادا کیے گئے جبکہ سال 2012 میں یہ رقم تقریباً دو کروڑ ڈالر تھی۔فیس بک کا کہنا ہے کہ اس رقم کا بیشتر حصہ زیربرگ کے سفر کے لیے کرائے پر لیے گئے ذاتی طیاروں کے لیے ادا کیا گیا جو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ضروری ہے۔

(جاری ہے)

فی الحال زیربرگ کے پاس فیس بک کے 4263 کروڑ حصص ہیں جن کی بازار میں قیمت 7.25 ارب ڈالر ہے۔گذشتہ سال فیس بک کے حصص کی قیمت میں دگنے سے زیادہ اضافہ ہوا اور موبائل اشتہارات کی فروخت سے کمپنی کی اندازے سے بہتر کمائی ہوئی۔دوسری جانب امریکی ریگولیٹرز کے پاس جمع شدہ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ نے اپنے حصص کا بڑا حصہ فروخت کر دیا ہے۔

اخبار فنانشل ٹائمز کے تجزیے کے مطاب ان کے پاس چار کروڑ دس لاکھ حصص تھے جب کمپنی کو سٹاک مارکیٹ میں 2012 میں درج کروایا گیا تھا مگر اب تک وہ دو کروڑ 60 لاکھ حصص فروخت کر چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ کہہ چکی ہیں کہ انہوں نے یہ حصص اپنے ٹیکس کا بل ادا کرنے کے لیے بیچے تھے۔ان کے موجودہ حصص 17 ملین ہیں جن کی مالیت ایک ارب ڈالر کے قریب ہیں۔

متعلقہ عنوان :