امریکا کی''میرا''کم کاردشیان کی''خوبصورت''انگریزی،ٹویٹر پر''کسب بچائیں'' کو آرمینیا میں نسل کشی سے متعلق سمجھ بیٹھیں

جمعرات 3 اپریل 2014 05:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا کے انگریزی زبان کی تفہیم سے متعلق دلچسپ واقعات زبان زدعام ہیں اور ان کے نئے نئے قصے آئے دن میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں لیکن امریکا کی ٹی وی کی معروف شخصیت اور ریالٹی شو کی میزبان کم کاردشیان بھی انگریزی لکھنے کے معاملے میں ان سے کسی طرح پیچھے نہیں رہی ہیں اور وہ بھی خبروں میں رہنے کا ہْنر خوب جانتی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کم کاردشیان اپنے مداحوں کو سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات دیتی رہتی ہیں اور انھیں محظوظ کرتی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ اتفاقیہ طور پر وہ ایک زیادہ سنجیدہ موضوع پر اپنے کلمات عالیہ کا اظہار کربیٹھی ہیں۔وہ شام کے سرحدی قصبے کسب سے متعلق ٹویٹر پر ہیش ٹیگ کو آرمینیا کے عیسائی آبادی والا گاوٴں کساب سمجھ بیٹھیں۔

(جاری ہے)

ان دونوں کے انگریزی ہجے میں کے کے بعد اور ایس سے پہلیاے اور ای ہی کا فرق ہے۔کم کادشیان نے آرمینیائی گاوٴں کے درست ہجے Kassab دیکھنے اور لکھنے کے بجائے شامی قصبے کے کسب کے ہیش ٹیگ پر ہی اظہار خیال فرمانا شروع کردیا۔واضح رہے کہ وہ اپنے والد رابرٹ کاردشیان کی جانب سے آرمینیائی نڑاد ہیں۔انھوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ\'\'اگر آپ یہ نہیں جانتے کہ کسب میں کیا ہورہا ہے تو مہربانی کرکے اس کو گوگل کریں(یعنی سرچ انجن میں سرچ کریں)ایک آرمینیائی کی حیثیت سے میں بہت ہی درناک کہانیاں سن کر پلی بڑھی ہوں۔