سری لنکا: پندرہ غیر ملکی تامل تنظیمیں دہشت گرد قرار

جمعرات 3 اپریل 2014 05:52

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)سری لنکا نے ایسی پندرہ غیر ملکی تنظیموں کو ’ دہشت گرد‘ قرار دیا ہے، جنہیں تامل نسل سے تعلق رکھنے والے باشندے چلا رہے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ تنظیمیں علیحدگی کی اْس جنگ کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو 2009 ء میں ختم ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

حکومت نے اپنے شہریوں سے ان تنظیموں کے ساتھ تمام رابطے ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ان تنظیموں میں تامل ٹائیگرز بھی شامل ہے۔ تامل ٹائیگرز وہی تنظیم ہے جو ایک عرصے تک کولمبو حکومت کے خلاف بر سر پیکار رہی ہے اور ایک وسیع ملٹری آپریشن کے بعد اس کی طاقت کا خاتمہ کر دیا گیا تھا۔ نام نہ بتانے کی شرط پر ایک سرکاری اہلکار نے کہا کہ ’اس اقدام کا مقصد تامل ٹائیگرز کی تنظیم کو ملک میں دوبارہ سے منظم کرنے سے روکنا ہے‘۔

متعلقہ عنوان :