جرمنی، حکومت نے کم ترین اجرت سے متعلق قانون منظور کر لیا

جمعرات 3 اپریل 2014 05:52

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)جرمنی کی وفاقی حکومت نے یونین جماعتوں کی طرف سے ملک گیر سطح پر کم ترین اجرت طے کرنے کے معاہدے کی راہ ہموار کر دی ہے۔

(جاری ہے)

برلن میں وفاقی کابینہ نے وزیر محنت آندریا ناہلز کی طرف سے پیش کردہ اْس مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت محنت کی کم ترین اجرت ساڑھے آٹھ یورو فی گھنٹہ طے کر دی گئی ہے۔ تاہم 18 سال سے کم عمر کے ٹرینیز اور ووکیشنل تربیت حاصل کرنے والوں پر اس اجرت کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :