نیٹو نے روس کے ساتھ تعاون معطل کر دیا

جمعرات 3 اپریل 2014 05:52

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)کریمیا کو روس کا حصہ بنانے پر احتجاج کرتے ہوئے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے روس کے ساتھ ہر قسم کا تعاون معطل کر دیا ہے۔ نیٹو کے سربراہ کے مطابق روسی اعمال کا مطلب ہے کہ اس کے ساتھ معمول کے تعلقات منقطع کر لیے جائیں۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی اٹھائیس ممالک کے اس عسکری اتحاد نے فوجی ماہرین سے کہا ہے کہ وہ مشرقی یورپی ممالک کے دفاع کو بہتر بنانے کے لیے ایک موٴثر اور جامع حکمت عملی تیار کریں۔

کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے بعد نیٹو کے وزرائے خارجہ کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ماسکو نے یوکرائن کی مشرقی سرحدوں پر ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کیے ہوئے ہیں اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسے تنازعے کے حل میں ناسازگار قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :