ویسٹ انڈیز کی شاندار فتح میں ثقلین مشتاق نے اہم کردار ادا کیا ،پاکستان کو اپنی ہی تیار کردہ کڑوی دوا خود ہی پینا پڑی ،مخالف ٹیم کو اسپن جال میں پھنسانے والی گرین شرٹس اپنے ہی تیار کردہ باؤلر کے شکنجے میں پھنس گئی

جمعرات 3 اپریل 2014 05:41

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء) پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کی شاندار فتح میں سابق پاکستانی آف بریک باؤلر ثقلین مشتاق نے اہم کردار ادا کیا ، پاکستان کو اپنی ہی تیار کردہ کڑوی دوا خود ہی پینا پڑگئی۔ مخالف ٹیموں کو اسپن جال میں پھنسانے والی پاکستان ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں ثقلین مشتاق کے تربیت یافتہ ویسٹ انڈین اسپنرز کے شکنجے میں پھنس گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سابق آف بریک بالر ثقلین مشتاق کے تراشے ہوئے ویسٹ انڈین اسپنرز نے پاکستان کو شکست سے دو چار کردیا ۔ ۔ پاکستان ٹیم کی تباہی کے ذمہ دارسیمیول بدری اور سنیل نارائن تھے، دونوں اسپنرز نے ایسی گیندیں گھمائیں کہ قومی بلے بازغش کھا کر گرتے ہی چلے گئے۔ بدری اور نارائن نے مجموعی طور پر آٹھ اوورز میں چھبیس رنز دے کر چھ پاکستانی بیٹسمینوں کوٹھکانے لگایا۔ واضح رہے کہ میچ سے قبل ثقلین مشتاق نے ویسٹ انڈیز پلیئرز کو سعید اجمل اور دیگر پاکستانی سپن باؤلروز سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹریننگ دی اور ٹپس دے کر گراؤنڈ میں بھیجتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :