پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست،چےئرمین پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 3 اپریل 2014 05:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین نجم سیٹھی نے کرکٹ انتظامیہ سے پاکستان کی ٹی ٹونٹی میں شکست پر رپورٹ طلب کرلی ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے بدترین شکست پر کرکٹ انتظامیہ پر تحریری طور پر خراب کارکردگی اور وجوہات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور شکست کے ذمہ داروں کے متعلق بھی پوچھا ہے۔

متعلقہ عنوان :