بکیوں نے بھارت کو فائنل میچ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا،دوسرے نمبر پر سری لنکا جبکہ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز رہے گی

جمعرات 3 اپریل 2014 05:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اپریل۔2014ء)بکیوں نے بھارت کو فائنل میچ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دے دیا،دوسرے نمبر پر سری لنکا جبکہ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز رہے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ کرکٹ کے جواریوں نے بھارتی ٹیم پر سب سے زیادہ جوا لگنے کی بھی پیشن گوئی ہے،بکیوں کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد اب بھارت فیورٹ ہے اور اس پر زیادہ جوا کھیلے جانے کا امکان ہے،بکیوں کے نزدیک سری لنکا کا دوسرا جبکہ ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر پر رہے گی۔

متعلقہ عنوان :