یوکرائن میں مداخلت روس کی تاریخی غلطی‘ سنگین نتائج برآمد ہوں گے‘ نیٹو سیکرٹری جنرل

جمعہ 4 اپریل 2014 06:48

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء) نیٹو نے یوکرائن میں روسی مداخلت کو تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسین نے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس کی یوکرائن کے معاملے میں مداخلت سے نیٹو ممالک کو شدید تشویش ہے اور اس اقدام سے روس اور مغربی ممالک کے درمیان تعلقات میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ماسکو اپنا رویہ تبدیل کرلے ورنہ یہ اس کی ایک بڑی غلطی ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :