سنگاپور‘ بھارتی نژاد خاتون کو جنسی تشدد اور چوری کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا

جمعہ 4 اپریل 2014 06:48

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء) سنگاپور میں ایک 27 سالہ بھارتی خاتون کو جنسی تشدد اور چوری کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد شہری بالانیسامی موہانگومار پر 29 ستمبر 2012ء کو ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے موبائل فون چوری کرنے اور ایک گیارہ سالہ لڑکی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات تھے۔ اعتراف جرم پر سنگاپور کی ضلعی عدالت نے اسے چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔