لاپتہ طیارے کی تلاش کے مشن کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے ، نجیب رزاق ، طیارے کے متاثرین کو تمام سوالات کے جوابات فراہم کرنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ، بیان

جمعہ 4 اپریل 2014 06:49

کوالالمپور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء ) ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ لاپتہ طیارے کی تلاش کے مشن میں بہترین کوششوں کو بروئے کار لایا جائیگا جبکہ طیارے کے حوالے سے تمام تر حقیقت جاننے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم لاپتہ طیارے بارے تمام تر سوالات کے جوابات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے تمام تر سوالات کے جوابات فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ یہ سب ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ۔