ترکی ، عدالت نے حکومت کو ٹویٹر پر سے پابندی اٹھانے کا حکم دیدیا ، حکومت کا یہ اقدام اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہے ، عدالت

جمعہ 4 اپریل 2014 06:49

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء ) ترکی کی سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے ٹویٹر پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکام سے فوری طور پر سائیٹ کھولنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی عدالت نے ٹویٹر پر پابندی عائد کئے جانے بارے اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام عوامی اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہے جبکہ حکومت اپنے اس فیصلے کو فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے ان سائیٹ کو بلاک کردے واضح رہے کہ حکومت نے بیس مارچ کو ٹویٹر پر اس وقت پابندی عائد کی تھی جب ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کی مبینہ بدعنوانی بارے سوشل میڈیا پر ریمارکس دیئے جارہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :