افغانستان‘ اتحادی فوج کا تازہ حملوں میں 28 طالبان کو ہلاک اور 25 کو زخمی کرنے کا دعویٰ

جمعہ 4 اپریل 2014 06:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء) افغانستان میں اتحادی فوج نے تازہ حملوں میں 28 طالبان کو ہلاک جبکہ 25 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوج‘ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کے اہلکاروں نے کابل‘ قندوز‘ بغلان اور زابل میں متعدد آپریشن کلین اپ کئے جن میں 28 طالبان ہلاک جبکہ 25 زخمی اور 5 گرفتار کئے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :