محبت لوگوں کو جھوٹ بولنے اور فریب دینے کا عادی بنا دیتی ہے‘تحقیق

جمعہ 4 اپریل 2014 06:50

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ محبت لوگوں کو جھوٹ بولنے اور فریب دینے کا عادی بنا دیتی ہے۔ہالینڈکی ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق آکسی ٹاکسن نامی ہارمون انسان کے اندر پیار اور محبت پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ ہارمون لوگوں کو اپنے مفاد کی خاطر جھوٹ بولنے کیلئے آمادہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

رضاکاروں پر تحقیق کیلئے جب اس ہارمونز کا استعمال کیا گیا تو یہ نتیجہ آیا کہ وہ اپنے اور اپنے عزیز و رشتہ داروں کی خاطر جھوٹ بولنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔