پنجاب حکومت سے معاہدہ، چین کا معروف گروپ قائداعظم اپیرل پارک میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،معاہدے کے تحت شین ڈونگ رویائی گروپ اپیرل پارک کی ڈیزائننگ، پلاننگ اور کنسٹرکشن میں تعاون کرے گا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے: وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف،شین ڈونگ گروپ اور پیڈمک کے درمیان قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کیلئے معاہدہ خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ کی چینی وفد سے گفتگو، پنجاب میں کول پاور پلانٹس لگانے کے مواقع موجود ہیں، شہباز شریف کے کام کے انداز نے بہت متاثر کیا ہے،لواین شن

جمعہ 4 اپریل 2014 06:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)پنجاب حکومت اور چین کے معروف شین ڈونگ رویائی گروپ (Shandong Ruyi Group) کے درمیان ایوان وزیراعلیٰ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ معاہدے کے تحت رویائی شین ڈونگ گروپ قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ چینی گروپ قائداعظم اپیرل پارک کی ڈیزائننگ، پلاننگ اور کنسٹرکشن میں بھی تعاون کرے گا۔

پنجاب حکومت چینی گروپ کو قائداعظم اپیرل پارک میں ترجیجی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے گی۔ چینی گروپ اور پیڈمک قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے پر مشترکہ طور پر تیز رفتاری سے کام کریں گے۔ اس موقع پر شین ڈونگ رویائی گروپ اور ہوانینگ شین ڈونگ (Huaneng Shandong) کے اعلیٰ حکام کے علاوہ صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(پیڈمک) کے چیئرمین ایس ایم تنویر اور رویائی شین ڈونگ گروپ کی جانب سے ایگزیکٹو پریذیڈنٹ ایری کیو (Ms. Arie Qiu)نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

پیشتر ازیں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے شین ڈونگ رویائی گروپ اور ہواینگ شین ڈونگ کے وفد کے اراکین نے لواین شن (Mr. Luan Shun) کی سربراہی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شین ڈونگ ریائی گروپ کی ایگزیکٹو پریذیڈنٹ ایری کیو، لی آئی ینگ (Li Aiying)، مسعود ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹر آفیسر شاہد نذیر، وفد کے اراکین، صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن، محمد شفیق، شیر علی خان، مشیر اعجاز نبی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ملاقات میں چینی گروپ کی جانب سے توانائی سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کرنے پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ چینی گروپ نے ساہیوال میں 660 میگاواٹ کے 2 کول پاور پلانٹس اور انڈسٹریل اسٹیٹس میں 135 میگاواٹ کے 2 کول پاور پلانٹس لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ سالٹ رینج میں کوئلے کی کانوں کے قریب بھی کول پاور پلانٹ لگانے کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رویائی گروپ کی جانب سے توانائی اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چینی کمپنیاں سولر اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے بھی پاکستان سے تعاون کر رہی ہیں۔ چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں ہر قسم کی سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

شین ڈونگ گروپ اور پیڈمک کے درمیان قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کیلئے معاہدہ خوش آئند ہے۔ چینی گروپ فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ پا ک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے۔

چین کی جانب سے 32 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری پیکیج دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔مسلم لیگ (ن) کے حالیہ دور میں پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی ایم سی سی سے چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے تاریخی معاہدہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کان کنی کے سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرکے منظم انداز سے چلانا چاہتی ہے۔

کان کنی کے سیکٹر کو منظم کرکے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ چینی گروپ کے کان کنی کے سیکٹر میں تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ ملاقات کے دوران سربراہ رویائی شین ڈونگ وفد لواین شن نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پنجاب میں شاندار منصوبے مکمل کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے کام کے انداز نے بہت متاثر کیا ہے۔ پنجاب میں کوئلے کی کانوں کے قریب کول پاور پلانٹس لگانے کے مواقع موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے چینی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا