کوئٹہ،کچلاک میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی موسم کی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ ، عملہ کا ایک اہلکار معمولی زخمی

جمعہ 4 اپریل 2014 06:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء)کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی موسم کی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ عملہ کا ایک اہلکار معمولی زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا ایم آئی 70 ہیلی کاپٹر کچلاک کے قریب پروازکررہا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی لینڈنگ کے دوران عملہ کا ایک اہلکار معمولی زخمی ہوگیا تاہم ہیلی کاپٹر کو بحفاظت زمین پر اتارلیاگیا ہنگامی لینڈنگ کے فوری بعد پاک فوج کے 3 ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کی سیکورٹی کیلئے موقع پر پہنچ گئے۔