وزیراعظم نواز شریف نے میجر جنرل (ر) ظہیر احمد کو پاکستان سٹیل مل کا سی او مقرر کردیا

جمعہ 4 اپریل 2014 06:43

اسلام (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر میجر جنرل (ر) ظہیر احمد کو پاکستان سٹیل مل کا سی ای او مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیل مل کو بحران سے نکالنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر میجر جنرل (ر) ظہیر احمد کو پاکستان سٹیل مل کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے بتایا ہے کہ میجر جنرل (ر) ظہیر احمد کو مسابقتی عمل کے بعد پاکستان سٹیل مل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور ظہیر احمد کو بین الاقوامی کمپنی نے جانچ پڑتال کے بعد نامزد کیا۔ واضح رہے کہ میجر جنرل (ر) ظہیر احمد کا تعلق پاک فوج کی انجینئرنگ کور سے تھا۔