کراچی اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی مرتبہ28336پوائنٹ کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند

جمعہ 4 اپریل 2014 06:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ نے جمعرات کو ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی مرتبہ28ہزار پوائنٹ کی سطح عبور کرتا ہوا28336پوائنٹ کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ کاروباری سرگرمیوں میں زبردست تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب5ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ68کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ کاروباری لین دین بھی بدھ کی نسبت 20کروڑ شیئرز زائد رہا ۔

بعض اہم معاشی اظہاریوں کو دیکھتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ کے پنڈتوں نے 30جون 2014ء سے قبل 100انڈیکس کے 30ہزار پوائنٹ کی سطح عبور کر جانے کی پیش گوئی بھی کر ڈالی ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحا ن یکھا گیا ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں واپسی کے بعد کاروباری سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی پچھلے دو روز میں# غیرسرمایہ کار 13ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق معاشی سطح پر بہتری اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی سے مقامی سرمایہ کاروں کو بھی متحرک کر دیا ہے جبکہ آنیوالے دنو ں میں نتائج سیزن شروع ہونے والا ہے جس سے مارکیٹ کو مزید سنبھالا ملے گا ۔

ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری ،افراط زر میں کمی ، 3Gاور 4Gلائسنس کا اجراء ،آئی ایم ایف اور دوسرے عالمی بینکوں سے ملنے والی امدا د اسٹاک مارکیٹ کے لئے خوش آئند ہے ،جمعرات کو ٹریڈنگ کے دوران سیمنٹ اور کمرشل بینکوں کے حصص کی خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کے باعث کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں 404.34پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس 27932.02پوائنٹ سے بڑھ کر28336.36پوائنٹ ہوگیا ۔

اسی طرح290.97پوائنٹ کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 20059.77 پوائنٹ اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 20853.59پوائنٹ سے بڑھ کر21180.10پوائنٹ ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب5ارب31کروڑ55لاکھ 35ہزار سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 67کھرب26ارب17کروڑ10لاکھ90ہزار214روپے سے بڑھ کر68کھرب 31 ارب 48کروڑ 66لاکھ 25ہزار494روپے ہو گیا ۔

جمعرات کو مارکیٹ میں44کروڑ90لاکھ71ہزار حصص کا کا کاروبار ہوا جبکہ بدھ کے روز 24کروڑ98لاکھ68ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا ۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر387کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 222کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،141میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے لافارج پاکستان 6کروڑ23لاکھ ،این آئی بی بینک 4کروڑ89لاکھ ،سمٹ بینک 3کروڑ82لاکھ ،سلک بینک لمیٹڈ 2 کروڑ 42لاکھ ور لوٹے کیمیکل 2کروڑ37لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھاؤ میں 213.14روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 189.80روپے کا اضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں 100 روپے اور باٹا پاکستان کے بھاؤمیں 68.99روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :