ویمنز ورلڈ ٹی 20:پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ،122رنز کے جواب میں سری لنکن وویمنز 108رنز تک محدود ،بسمہ معروف کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا

جمعہ 4 اپریل 2014 06:39

سلہٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء) ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان نے سری لنکا کو 14رنز سے شکست دیکر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ۔ بسمہ معروف مین آف دی میچ قرار پائیں ۔ ورلڈ کپ ٹی 20 میں پاکستانی ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 122رنز بنائے ، بسمہ معروف 62، ثناء میر 20، اسماویہ اقبال 16اور جویریہ خان 12رنز بنا کر نمایاں رہی ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی ڈی سلوا نے 2اور سری وردھنی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ سری لنکا کی ٹیم 122رنز کے جواب میں مقررہ ہدف تک نہ پہنچ سکی اور 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 108رنز بنا سکی ۔ کوشالیا 37، بیانٹڈس 24رنز کے ساتھ نمایاں رہیں پاکستان کی ثانیہ خان نے 3، انعم امین نے 2 ، ثناء میر ، قنیتہ جلیل اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی میچ میں 62رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر بسمہ معروف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :