فیملی سرکل کپ ٹینس میں سلواکیہ کی غیرمعروف پلیئر جینا سیپلووا نے امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزکا جینا دوبھر کر دیا،جواں سال کھلاڑی نے دفاعی چیمپئن کو اپ سیٹ شکست دے دی

جمعہ 4 اپریل 2014 06:40

چارلیسٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اپریل۔2014ء) فیملی سرکل کپ ٹینس میں سلواکیہ کی غیرمعروف پلیئر جینا سیپلووا نے امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزکا جینا دوبھر کر دیا۔

(جاری ہے)

جواں سال کھلاڑی نے دفاعی چیمپئن کو اپ سیٹ شکست دے دی، دن کا دوسرا حیران کن نتیجہ سورانا کرسٹیا کی ناکامی رہی، انھیں برازیلین کھلاڑی تیلینا پریرا نے پچھاڑ کر تیسرے راوٴنڈ میں قدم رکھ دیا، سمانتھا اسٹوسر، ایوگینے بوچارڈ اور لوسیا سفارووا نے بھی پیشقدمی جاری رکھی۔

تفصیلات کے مطابق2 مرتبہ کی چیمپئن سرینا ولیمز کیلیے ایونٹ کا آغاز انتہائی غیرمتوقع رہا، انھیں دوسرے راوٴنڈ میں سلواکیہ کی غیرمعروف پلیئر جینا سیپلووا نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 ، 6-4 سے شکست دے دی، عالمی درجہ بندی میں جینا کا نمبر78 ہے، 20 سالہ پلیئر نے 17 مرتبہ کی گرینڈ سلم فاتح کو84 منٹ کے مقابلے میں زیر کرلیا، اس ناکامی کے ساتھ ہی امریکی سپر اسٹار کی مسلسل 15 میچز میں کامیابیوں کا سلسلہ بھی رک گیا۔

متعلقہ عنوان :