بھارت: گینگ ریپ میں ملوث شخص کو عمر قید ،23افراد کو 7سے 11سال سزائے قید

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:29

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء ) بھارت میں گینگ ریپ میں ملوث ایک شخص کو عمر قید اور 23 کو سات سے گیارہ سال کے درمیان سزائے قید سنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی اٹارنی انیلہ جارج نے بتایا کہ کیرالہ ہائیکورٹ نے چوبیس افراد کو سزائے قید سنائی ہے جو 1996ء میں ایک نوجوان لڑکی کو اغواء کرکے اسے دو ہفتوں تک گینگ ریپ کا نشانہ بنانے میں ملوث تھے ۔ اٹارنی نے بتایا کہ عدالت نے ایک شخص کو عمر قید اور 23 کو سات سے گیارہ سال کے درمیان سزائے قید سنائی ۔