افغانستان : پولیس وردی میں ملبوس ایک شخص کی فائرنگ ، ایک غیر ملکی صحافی ہلاک ، تین افراد زخمی

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:31

کابل ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء ) افغانستان میں پولیس وردی میں ملبوس ایک شخص کی فائرنگ سے دو غیر ملکی صحافیوں میں سے ایک ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس ایک شخص نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایک چھوٹے قصبے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی صحایف ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔