نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رہنما کو نامعلوم شخص نے تھپڑ رسید کردیا ،تھپڑ انتخابی مہم کے دوران مارا گیا ، پولیس نے تھپڑ مارنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ، بھارتی میڈیا

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:31

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء ) نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ ارویند کیچروال کو نامعلوم شخص نے تھپڑ رسید کردیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیچروال نئی دہلی کے علاقے درخشن میں اپنی جیپ پر سوار ہوکر انتخابی مہم چلارہے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان کو تھپڑ مار دیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا اس کی شناخت نہیں بتائی جارہی اس سے قبل بھی کیچروال پر سیاہی پھینکنے کا واقع ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :