وزیر اعلیٰ پنجاب نے معذور افراد کو تعلیم کے میدان میں سہولیات دینے کیلئے مراعات کا اعلان کر دیا ،تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے عمر کی حد ختم کر دی گئی ،تعلیمی اداروں میں کسی بھی طرح کے اخراجات سے بھی مستثنیٰ قرار دیدیا گیا

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معذور افراد کو تعلیم کے میدان میں سہولیات دینے کیلئے مراعات کا اعلان کر دیا ، معذور طلبہ کیلئے عمر کی حد ختم کر دی گئی جبکہ انہیں تعلیمی اداروں میں کسی بھی طرح کے اخراجات سے بھی مستثنیٰ قرار دیدیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ایک مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کی گئی ہیں جسکے تحت تمام تعلیمی اداروں میں معذور طلبہ کے لئے عمر کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

معذور طلبہ کو داخلہ لینے کی صورت میں لیپ ٹاپ جبکہ تعلیم مکمل کرنے کی صورت میں الیکٹرک ویل چیئر بھی دی جائے گی ۔ اس طرح کے طلبہ تعلیمی اداروں میں کسی بھی طرح کے تعلیمی اخراجات ،ہاسٹل اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ ہائیر ایجوکیشن میں خصوصی طلبہ کے لئے ایک سیٹ بھی مختص کی جائے گی ۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے لئے خصوصی کتب ، خصوصی ریمپ اور خصوصی باتھ رومز بھی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ ان طلبہ کو عملی زندگی میں با وقار بنانے کے لئے ری ہیبلی ٹیشن سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :