نیپرا نے 420میگا واٹ بن قاسم پلانٹ کے دو یونٹس لیز پر دینے کی منظوری دیدی

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:14

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء ) نیپرا نے 420 میگا واٹ کے بن قاسم پاور پلانٹ کے دو یونٹس کو لیز پر دینے کی منظوری دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی الیکٹرک کی درخواست پر 420 میگا واٹ پیدا کرنے والے بن قاسم پاور پلانٹ کے دو یونٹ کو پرائیویٹ کمپنی کہہ کر انرجی کو طویل مدت کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دیدی ہے ۔ جبکہ اس سے قبل کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بھی 2002ء میں نجکاری کی گئی جو کہ دوسری لیز میں چلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ نیپرا کے اس فیصلے کے مطابق انرجی بن قاسم پاور پلانٹ کو چار سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد آئل اینڈ گیس کے یونٹس کو کوئلے پر منتقل کیا جائے گا جس سے سستی بجلی پیدا ہوگی تاہم نیپرا نے یہ بھی لازم قرار دیا ہے کہ جو کمپنی قاسم پاور پلانٹ کو لیز پر حاصل کریگی وہ نیپرا سے نیا بجلی پیدا کرنے کا لائسنس حاصل کرے گی اور نیپرا کے شرائط وہ کمپنی پورا نہ کرسکی تو پھر نیپرا کی جانب یس دی گئی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :