اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کاکوارٹرفائنل، پاکستان اورفلپائن کادلچسپ اورسنسنی خیزمقابلہ،ایکسٹراٹائم کے باوجودمیچ ایک ایک گول سے برابر،پنالٹی سٹروک پرپاکستان نے فلپائن کوشکست د یکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:10

ریوڈی جینرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء)اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کاکوارٹرفائنل میں پاکستان اورفلپائن کادلچسپ اورسنسنی خیزمقابلہ ،ایکسٹراٹائم کے باوجودمیچ ایک ایک گول سے برابر،پنالٹی سٹروک پرپاکستان نے فلپائن کوشکست دیدی ،اسٹریٹ چائلڈفٹبال ورلڈکپ کاکوارٹرفائنل پاکستان اورفلپائن کے درمیان ہواجس میں دونوں ٹیموں نے سخت مقابلہ کیاتاہم مقررہ وقت کے خاتمے تک ایک ایک گول سکورکیااورمیچ برابررہاجس پردونوں ٹیموں کواضافی وقت دیاگیالیکن اس میں بھی کوئی ٹیم مزیدگول نہ کرسکی جس کے بعدمیچ کافیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹس پرہوااورپاکستان نے 2کے مقابلے میں فلپائن کو3گول سے شکست دیکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

متعلقہ عنوان :