پی سی بی نے حالیہ ٹی 20 کے بعد کپتان محمد حفیظ کے استعفے کے بعد مزید تبدیلیاں کرنے پر غور شروع کردیا ، ہیڈ کوچ معین خان کی جگہ وقار یونس ، باؤلنگ کوچ محمد اکرم کی جگہ مشتاق احمد کو باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان، مشتاق احمد سے پی سی بی حکام کی ملاقاتیں جاری ، متعدد بار نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کرچکے ہیں ، ذرائع

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے حالیہ ٹی 20 کے بعد کپتان محمد حفیظ کے استعفے کے بعد مزید تبدیلیاں کرنے پر غور شروع کردیا ہے ، ہیڈ کوچ معین خان کی جگہ وقار یونس ، باؤلنگ کوچ محمد اکرم کی جگہ مشتاق احمد کو باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں مشتاق احمد سے پی سی بی حکام کی بات چیت جاری ہے متعدد ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ مشتاق احمد متعدد بار نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کرچکے ہیں ۔ مشتاق احمد کافی عرصے سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں بطور باؤلنگ کوچ شاندار خدمات دے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ مشتاق احمد کی طرح ثقلین مشتاق بھی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی بطور اسسٹنٹ کوچ کے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ماہرین کی نظر میں حالیہ ویسٹ انڈیز سے شکست کی اصل وجہ ویسٹ انڈیز کی شاندار باؤلنگ تھی جس کی بدولت پاکستان یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگیا تھا ۔