ججز نظر بندی کیس،وفاقی پولیس نے چوتھا عبوری چالان مرتب کرلیا،کل عدالت میں جمع کروایا جائیگا ،مقدمہ کے پراسکیوٹر عامر ندیم تاپش نے چالان کی منظوری دے دی

اتوار 6 اپریل 2014 04:29

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء ) وفاقی پولیس نے ججز نظر بندی کیس میں چوتھا عبوری چالان مرتب کرلیاہے جو پیر کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کروایا جائیگا ۔ مقدمہ کے پراسکیوٹر عامر ندیم تاپش نے چالان کی منظوری دے دی ہے ۔ ہفتہ کے روز وفاقی پولیس نے ججز نظر بندی کیس میں چوتھا عبوری چالان مرتب کرلیا ہے جو کل پیر کو عدالت میں جمع کروایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چالان پیش کرنے کے حوالے سے مقدمہ کے پراسکیوٹر عامر ندیم تاپش نے منظوری دیدی ہے مذکورہ چالان میں 2007ء میں ججز بحالی تحریک کے دوران وکلاء پر آنسو گیس کے شیل پھینکنے کے حوالے سے دوگواہوں کے بیانات کو چالان کا حصہ بنایا گیا ہے گواہوں میں انور ڈار ایڈووکیٹ اور انعام الرحیم ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو ججز نظر بندی کیس میں پچیس اپریل کو عدالت میں طلب کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :