سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نقاش بن گئے

اتوار 6 اپریل 2014 04:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء)سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے اپنے شخصی کوائف میں ایک نئے تجربے کا اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب نقاش بن گئے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر بش کی مصوری کی کاوش کی اِس نمائش کا ہفتے کے روز سے ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں واقع ’صدارتی لائبریری اینڈ میوزئم‘ میں افتتاح ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

نمائش کا عنوان ہوگا: ’قیادت کا فن، ایک صدر کی ذاتی سفارت کاری‘، جس میں عالمی سربراہان کی پینٹنگز کی رونمائی کی جائے گی، جن شخصیات کے ساتھ اْنھوں نے 2001ء سے 2009ء تک کام کیا، جن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور تبت کے روحانی رہنما، دلائی لاما شامل ہیں۔مسٹر بش نے مصوری کے اپنے شوق کی ابتدا دو برس قبل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :