امریکہ‘ چینی اور ایرانی شہریوں پر ایران کو یورینیم افزودگی کیلئے ڈیوائسز برآمد کرنے کی سازش بارے فرد جرم عائد کردی گئی

اتوار 6 اپریل 2014 04:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء) امریکہ میں ایک چین اور ایران کے دو شہریوں پر ایران کو یورینیم افزودگی کیلئے ڈیوائسز برآمد کرنے کی سازش میں ملوث ہونے بارے فرد جرم عائد کردی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی استغاثہ نے بتایا کہ شنگھائی نژاد شینگ نے تہران کے شہری ابوالفاضل شہاب جمیلی اور ایرانی کمپنیوں نکارو انجینئرنگ کمپنی اور آئیویز تکنیک مینوفیکچرنگ کمیٹی کیساتھ مل کر ایران کو اپنے آلات برآمد کرنے کی سازش کی جوکہ اسے یورینیم کی افزودگی میں معاونت کرسکتے تھے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ 34 سالہ شینگ کو سات فروری کو لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد عدالت نے اس پر مقدمے کا آغاز کرتے ہوئے فرد جرم عائد کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :