رحیم یار خان‘ پنجاب رینجرز کی گاڑی الٹنے سے 3 اہلکار شہید‘ 36 زخمی، اہلکار رحیم یار خان جار ہے تھے سوڑھیاں کے مقام پر حادثہ پیش آیا ،سپرنٹنڈنٹ رینجرز

اتوار 6 اپریل 2014 04:18

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء) رحیم یار خان میں پنجاب رینجرز کی گاڑی الٹنے سے 3 اہلکار شہید جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔ سپرنٹنڈنٹ پنجاب رینجرز کے مطابق پنجاب رینجرز کی گاڑی رینجر اہلکاروں کو لے کر رحیم یار خان جارہی تھی کہ سوڑھیاں کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 36 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں اور شہید اہلکاروں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :