دانش سکول چشتیاں کے ایڈمن آفیسرصنوبرعزیز نے خودکشی کرلی،صنوبرعزیز اپنے کمرے میں تھے دروازہ پردستک دی، جواب نہ ملنے پر عملہ نے دروازہ توڑاتو نعش پنکھے سے جھول رہی تھی، پرنسپل سکول ، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی شہر لاہور روانہ ، مرحوم تین سال تک عہدے پر فائز رہے، کنٹریکٹ 9مارچ کوختم ہوا تھا

اتوار 6 اپریل 2014 04:19

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء)دانش سکول چشتیاں کے ایڈمن آفیسرمیجر(ریٹائرڈ)صنوبرعزیز غوری نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔اس واقعہ کی اطلاع ملنے پرتحصیل وضلعی حکام دانش سکول چشتیاں پہنچ گئے ۔پولیس نے نعش کوقبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چشتیاں پہنچادیا۔دانش سکول چشتیاں کے پرنسپل پروفیسر مرزامحمد یاسین نے سول ہسپتال میں میڈیا نمائندوں کوبتایاکہ متوفی میجر(ر)صنوبر عزیز غوری کاکنٹریکٹ 9مارچ کوختم ہوگیا تھا۔

انھوں نے بطور ایڈمن تین سال اپنے فرائض سر انجام دیے۔ ان دنوں وہ دانش سکول کے تمام شعبوں کواپنی کلیرنس کروارہے تھے اورکنٹریکٹ ختم ہوتے ہی متوفی نے توسیع کرنے سے معذرت کرلی ۔انھوں نے بتایاکہ وقوعہ کے وقت وہ اپنی رہائش گا ہ دانش سکول کے کمرہ میں تھے کہ کافی دیران کا پتہ نہ چلنے پر بعد میں انکے دروازہ پردستک دی لیکن کوئی جواب نہ ملنے پرسکول عملہ نے کمرہ کادروازہ توڑاتو دیکھاکہ میجر(ر)کی نعش پنکھے سے جھول رہی تھی ۔

(جاری ہے)

متوفی لاہور کاسکونتی تھا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔تاہم ابھی تک خود کشی کے اصل محرکات کا پتہ نہیں چل سکا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی نعش ان کے آبائی شہر لاہور روانہ کر دی گئی ہے۔ میجر(ر) صنوبر عزیز غوری کی خودکشی کا واقعہ علاقہ میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :