اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ، پاکستان کو برونڈی کے ہاتھوں 4-3 سے شکست،برونڈی نے فائل میں جگہ بنالی،رونڈی فائنل میں تنزانیہ سے ٹکرائے گا

اتوار 6 اپریل 2014 04:09

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء) اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستان کو برونڈی کے ہاتھوں 4-3 سے شکست برونڈی نے فائل میں جگہ بنالی ا سٹریٹ چائلت فٹ بال ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میں پاکستان اور برونڈی کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف میں برونڈی کے خلاف 3 گول کیے جبکہ برونڈی تیم 1 گول کر سکی میچ کے دوسرے ہاف میں برونڈی نے مزید تین گول کردیے لیکن پاکستانی ٹیم کوئی بھی گول نہ کر سکی اوربرونڈی نے میچ 4-3 سے جیت لیا برونڈی فائنل میں تنزانیہ سے ٹکرائے گا۔

متعلقہ عنوان :