کویت کا پاکستانی شہریوں پر عائد ورکنگ ویزا پابندی اٹھانے کا فیصلہ، وزارت داخلہ سے ورکنگ ویزا اور دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،پاکستانی سفیر،پابندی اٹھنے سے کویت میں پاکستانی ڈاکٹرز اور انجینئرز کے علاوہ درزیوں اور حجاموں کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا

پیر 7 اپریل 2014 06:06

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) کویت نے گزشتہ تین سال سے پاکستانی شہریوں پر عائد ورکنگ ویزا پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔مقامی میڈیا کے مطابق کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران کویت میں پاکستانی سفیر محمد حسن نے بتایا کیا کہ کویت نے پاکستانی شہریوں پر عائد ورکنگ ویزا پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کویتی وزارت داخلہ سے ورکنگ ویزا جاری کرنے اور دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے پاکستانی شہریوں پر ورکنگ ویزا پابندی اٹھانے کے حوالے سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ویزا پابندی اٹھنے سے کویت میں پاکستانی ڈاکٹرز اور انجینئرز کے علاوہ درزیوں اور حجاموں کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا جبکہ نجی شعبہ میں غیر ملکیوں کی ملازمتوں پر پابندی اٹھانے کے حوالے سے بھی وزارت سماجی بہبود سے بات کی گئی ہے اور امید ہے کہ یکم مئی سے پرائیوٹ سیکٹر میں ملازمتوں کے حوالے سے پابندی بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کویتی محکمہ داخلہ کی جانب سے 2 روز قبل پاکستان سمیت ایران ، افغانستان، عراق، یمن اور شام کے شہریوں پر تین سال سے عائد ورکنگ ویزا پابندی میں توسیع کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :