من پسند افراد نہ مل سکے،18اہم سرکاری ادارے سربراہوں کے بغیر چلنے لگے،سٹیٹ بینک، ایف آئی اے، ایس ای سی پی، اسٹیٹ لائف کارپوریشن، پی آئی، اسٹیل مل، پرائیویٹائزیشن کمیشن، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان پٹرولیم شامل

پیر 7 اپریل 2014 06:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) پاکستان کے اٹھارہ سرکاری ادارے سربراہوں کے بغیر چلنے لگے، بعض اداروں کا بغیر سربراہ کے چلنے کا ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا ، نواز حکومت کو تاحال من پسند افراد نہ مل سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک، ایف آئی اے، ایس ای سی پی، اسٹیٹ لائف کارپوریشن، پی آئی، اسٹیل مل، پرائیوٹائزیشن کمیشن، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان پٹرولیم ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت چلنے والے تحقیقاتی ادارے اور پانی و بجلی کی تقسیم کار سرکاری کمپنیوں سمیت اٹھارہ ادارے ایسے ہیں جن کے مستقل سربراہ موجود نہیں، اس حوالے سے حکومتی نمائندوں کا موقف یہ ہے کہ بیشتر اداروں کے لئے کمیشن اور بورڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت سربراہوں کا تقرر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :