وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے ہنرمند پروگرام کا آغاز کردیا، ہنرمند پروگرام میں سب سے زیادہ پنجاب سے 12750 افراد جبکہ سب سے کم بلوچستان سے 2 ہزار افراد شا مل ہو ں گے

پیر 7 اپریل 2014 06:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) ملک میں غربت و بیروزگاری پر قابو پانے‘ چھوٹے اور بڑے پیمانے کی ملکی صنعتوں کی ترقی اور بیرون ملک ہنرمند افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے ہنرمند پروگرام کا آغاز کردیا ہے جس میں سب سے زیادہ پنجاب سے 12750 افراد ہنرمند ہوں گے جبکہ سب سے کم بلوچستان سے 2 ہزار افراد ہنرمند ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کی تعداد سات ہے جن میں 60 خواتین اور 460 مرد داخلہ لیں گے۔ گلگت بلتستان میں 6 ووکیشنل ٹرننگ سنٹرز میں 190 مرد اور 110 خواتین ہیں جن کی کل تعداد 300 بنتی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں 60 ووکیشنل ٹریننگ سنٹر ہیں جن میں 2175 مرد اور 825 خواتین ہیں جن کی تعداد 3 ہزار ہے۔ بلوچستان میں 19 ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز میں 1453 مرد اور 547 خواتین ہیں جن کی کل تعداد 2 ہزار ہے۔ سندھ میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر 81 ہیں جن میں 3151 مرد اور 2699 خواتین ٹریننگ حاصل کررہی ہیں جن کی کل تعداد 5850 ہے اور پنجاب میں 168 ووکیشنل ٹریننگ سنٹر ہیں جن میں 8447 مرد اور 4303 خواتین ہیں جن کی کل تعداد 12750 ہے۔

متعلقہ عنوان :