بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں کے لیے آج سے انتخابات شروع ہونگے ، انتخابات مختلف مرحلوں میں 12 اپریل تک ہوں گے ، کانگریس، بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور سماج وادی پارٹی نے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنے بڑے مہرے میدان میں اتار دیئے

پیر 7 اپریل 2014 06:12

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء ) بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں کے لیے 7اپریل سے مختلف مرحلوں میں 12 اپریل تک انتخابات ہوں گے جس کے لئے کانگریس، بی جے پی،عام آدمی پارٹی اور سماج وادی پارٹی نے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنے بڑے مہرے میدان میں اتار دیئے ہیں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اپنے پرانے حلقے رائے بریلی سے کاغذات نامزدگی برائے لوک سبھا داخل کرادیئے ہیں جبکہ ان کی بیٹی پرینکا گاندھی نے بنارس سے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔

کہا جارہا ہے کہ بی جی پی ے رہنما اور گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی نے بھی بنارس سے کاغذات برائے لوک سبھا الیکشن لڑنے کیلئے جمع کرائے ہیں کہا جارہا ہے اگر پریانکا گاندھی بنارس کے حلقہ سے امیدوار برقرار رہتی ہیں تو پریانکا گاندھی اور نریندر مودی کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

بنارس کے حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کچروال بھی امیدوار ہیں اور اس حوالے سے سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اگر اروند دونوں امیدواروں کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں ادھر لکھنو کی سب سے بڑی سیٹ جہاں اٹل بہاری واجپائی امیدوار ہوا کرتے تھے اب بھارتیا جنتا پارٹی کے صدر پروفیسر راج ناتھ سنگھ نے وہاں سے کاغذات جمع کرادیئے ہیں گجرات گاندھی نگر کی سب سے اہم سیٹ ایل کے ایڈوانی کی ہے وہاں سے ایڈوانی امیدوار ہیں راہول گاندھی حسب معمول امیٹھی یوپی سے امیدوار ہیں ۔

بھارتی سیاست کا ایک اور بڑا نام سابق وزیر دفاع ادرکئی باریو کے وزیراعلیٰ رہنے والے ملائم سنگھ یادو اب یوپی کے دو حلقوں مین پوری اور اعظم گڑھ سے لوک سبھا کے امیدوار ہیں ماویاوتی سابق وزیراعلیٰ یوپی نے بھی لکھنو سے لوک سبھا کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔