فِن لینڈ کے وزیراعظم کا جون میں مستعفی ہونے کا اعلان

پیر 7 اپریل 2014 05:56

ہلسنکی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء)یورپی ملک فِن لینڈ کے وزیراعظم ڑِرکی کاتائنَن (Jyrki Katainen) نے مستقبل قریب میں حکومت اور اپنی قدامت پسند سیاسی جماعت نیشنل کولیشن پارٹی کی سربراہی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کاتائنن کے مطابق وہ جون میں ہونے والے پارٹی کے اجلاس میں اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ اس فِنِش سیاستدان کے مطابق وہ اپنے لیے یورپی کمیشن میں کسی منصب کے خواہش مند ہیں۔ کاتائنن 2011 سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں۔

متعلقہ عنوان :