افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں‘ 54 طالبان ہلاک‘ 16 زخمی

پیر 7 اپریل 2014 05:57

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران 54 طالبان اور 16 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولنگ والے روز صوبہ غزنی کے مختلف علاقوں میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں دن بھر میں ہونے والی ان جھڑپوں اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران کم از کم 54 طالبان ہلاک اور سولہ سے زائد زخمی ہوئے وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ افغان پولیس نے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ‘ گولہ بارود قبصے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :