ریلوے کو مالی خسارے سے نکالنے کیلئے 10855 میٹرک ٹن سے زائد سکریپ فروخت،محکمہ کو 45 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو موصول ہوئے،ذرائع

پیر 7 اپریل 2014 06:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) وزارت ریلوے نے پاکستان ریلوے کو مالی خسارے سے نکالنے کیلئے رواں مالی سال میں 10855 میٹرک ٹن سے زائد کا سکریپ فروخت کیا ہے جس سے محکمہ کو 45 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو موصول ہوا ۔

(جاری ہے)

”خبر رساں ادارے“ کو موصولہ دستاویزات کے مطابق ریلوے کے خسارے پر قابو پانے کیلئے وزارت ریلوے نے 2013-14ء سے تاحال 10855.672 میٹرک ٹن کا سکریپ فروخت کیا ہے۔ اس کی بولی میں مکمل شفافیت رکھی گئی ہے۔ مزید دستاویزات کے مطابق ریلوے سکریپ سے ریلوے کو 45 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :